Saturday, October 19, 2024, 5:42 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بنگلہ دیشی کرکٹرز نے اعلیٰ ظرفی کی مثال قائم کردی

بنگلہ دیشی کرکٹرز نے اعلیٰ ظرفی کی مثال قائم کردی

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کو منکڈ کرنے کے باوجود دوبارہ بیٹنگ کیلئے بلالیا

by NWMNewsDesk
0 comment

بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اعلیٰ ظرفی کی مثال قائم کردی۔

بنگلہ دیشی فاسٹ بولر حسن محمود نے کیوی بیٹسمین ایش سوڈھی کو ’منکڈ‘ پر آؤٹ کیا، تھرڈ امپائر نے ایش سوڈھی کو رن آؤٹ قرار دے دیا، تاہم بنگلہ دیشی کپتان لٹن داس نے پویلین جاتے جاتے ایش سوڈھی کو واپس بلالیا۔

نیوزی لینڈ کے بیٹر ایش سوڈھی نے بنگلہ دیشی بولر حسن محمود کو گلے لگالیا۔


بنگال ٹائیگرز کی اس اعلیٰ ظرفی اور اسپورٹس مین اسرٹ کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی اور واقعہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

banner

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھی بنگلہ دیشی کرکٹرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لٹن داس اور حسن محمود نے ایش سوڈھی کو دوبارہ بیٹنگ پر بلا کر شاندار اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024