Sunday, July 20, 2025, 8:24 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹیم کے ہارنے پر فٹبال کلب کے صدر کو گولی ماردی گئی

ٹیم کے ہارنے پر فٹبال کلب کے صدر کو گولی ماردی گئی

ایڈگر کو اسٹیڈیم کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے گولی ماری

by NWMNewsDesk
0 comment

کولمبیا کے سیکنڈ ڈویژن کلب ”ٹائیگریس ایف سی“ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے صدر ایڈگر پیز کو ہفتے کی رات میچ میں شکست کے بعد گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

کولمبین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 63 سالہ ایڈگر پیز ”اٹلیٹیکو ایف سی“ سے ہارنے کے بعد اپنی بیٹی کے ساتھ گھر جا رہے تھے کہ انہیں بوگوٹا میں ٹائیگریس کے میٹرو پولیٹانو ڈی ٹیکو اسٹیڈیم کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے گولی مار دی۔

تاہم، اس حملے میں ان کی بیٹی محفوظ رہیں۔

banner

کلب نے ”ایکس“ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ، ’ٹائیگرس فیملی اور اسپورٹنگ کمیونٹی اس حادثے کے باعث شدید صدمے میں ہے۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024