48
پنجاب میں آشوب چشم وبا کی شکل اختیار کر گیا۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں آشوب چشم کے مریضوں کی کل تعداد 86 ہزار تجاوز کر گئی ہےے۔
صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں آشوب چشم کے 13 ہزار 732 مزید کیسز سامنے آئے جن میں سے 3 ہزار 878کا تعلق صرف ضلع بہاولپور سے ہے۔
محکمہ صحت پنجاب نے بتایاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فیصل آباد میں آشوب چشم کے ایک ہزار 721 اور لاہورمیں 887 کیسز رپورٹ ہوئے۔
وبا کی وجہ سے پنجاب کے نجی اور سرکاری اسکول کل سے پیر تک بند رہیں گے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری احتیاط کریں، متاثرہ شخص عینک لگائے جبکہ متاثرہ شخص کا تولیہ اور دیگر اشیا دوسرا شخص استعمال نہ کرے اور بار بار ہاتھ دھوئیں۔