اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ عالمی اداروں کو سیلاب کے بعد پاکستان سے کیے گئے وعدے پورے کرنے چاہئیں۔
سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ تباہ کن سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں بدترین معاشی بحران پیدا ہوا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ اقوام متحدہ پاکستان سے کیے گئے امداد کے وعدوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری نے پاکستان کی تعمیر نو اور بحالی کیلئے 16.4 ارب ڈالر کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اقوام متحدہ کے 78 ویں جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ( ایکس ) پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی امداد پر زرو دیتے ہوئے اسے عالمی برادری کیلئے اخلاقی فریضہ قراردیا۔
A full year after the devastating floods in #Pakistan, millions of children still require humanitarian aid and access to basic services.
We are bound by a moral imperative to stand in solidarity with 🇵🇰 and its people.
I call upon Member States and the UN system to maintain… pic.twitter.com/txv7A72gIM
— UN GA President (@UN_PGA) September 28, 2023
انہوں نے لکھا کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب کو ایک سال گزر جانے کے باوجود اب تک لاکھوں بچے بنیادی سہولیات اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد کے منتظر ہیں۔