Sunday, October 20, 2024, 1:29 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھیک مانگنے کی خاطر سعودی عرب جانے والے خاندان کے 16 افراد گرفتار

بھیک مانگنے کی خاطر سعودی عرب جانے والے خاندان کے 16 افراد گرفتار

11 خواتین، پانچ مردوں اور ایک بچے کو حراست میں لیا گیا ہے :ایف آئی اے

by NWMNewsDesk
0 comment

عمرہ ویزے پر بھیک مانگنے سعودی عرب جانے والی فیملی کے 16 افراد کو آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے بتایا کہ ملتان سے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے والی ایک فیملی سے شک کی بنیاد پر پوچھ گچھ کی گئی تو دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ پوری فیملی بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب جا رہی تھی۔

دوران تفتیش فیملی نے بتایا کہ تین ایجنٹوں نے سعودی عرب میں ہماری رہائش کے انتظامات کیے تھے، بھیک میں ملنے والی آدھی رقم ہم نے ایجنٹوں کو دینا تھی۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد انیس کا کہنا ہے کہ 11 خواتین، پانچ مردوں اور ایک بچے کو حراست میں لیا گیا ہے، متعلقہ فیملی کے تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

banner

یاد رہے کہ دو روز قبل سیکرٹری اوور سیز نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں بھی بیان دیا تھا کہ بیرون ملک جتنے بھکاری گرفتار ہوتے ہیں ان میں 90 فیصد پاکستانی ہوتے ہیں، دنیا میں سب سے زیادہ بھکاری پاکستان سے بیرون ملک جاتے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024