Monday, December 23, 2024, 7:05 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » دہشت گردون کو نہیں چھوڑیں گے، پاکستانیوں کے خون کا بدلہ لیا جائیگا، نگران وزیرداخلہ

دہشت گردون کو نہیں چھوڑیں گے، پاکستانیوں کے خون کا بدلہ لیا جائیگا، نگران وزیرداخلہ

مستونگ واقعے میں شہداء کی تعداد 55 ہوگئی، سرفراز بگٹی

by NWMNewsDesk
0 comment

نگران وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ مستونگ دھماکے میں شہداء کی تعداد 55 ہے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کے آگے سرینڈر نہیں کرینگے، ہمیں پتہ ہے کون دہشت گردی کررہا ہے، ایک ایک دہشت گرد کو بلوں سے ڈھونڈ نکالیں گے، جتنا بڑا آپریشن کرنا پڑا کریں گے۔

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردوں نے عید میلاد النبیؐ کے جلوس میں شرکت کرنیوالوں کو ٹارگٹ کیا، مستونگ دھماکے کے زخمیوں کا علاج جاری ہے

انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کون دہشتگردی کررہا ہے، دہشتگردی کرنے والوں کیلئے زیرو ٹالرنس ہے، ایک ایک دہشتگرد کو ان کے بلوں سے ڈھونڈ نکالیں گے، دہشتگردوں کیخلاف جتنا بڑا آپریشن کرنا پڑا کریں گے۔

نگران وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ تمام ادارے ان دہشتگردوں کیخلاف ملکر کارروائی کریں گے، ہم ان دہشتگردوں کے آگے سرینڈر نہیں کریں گے، ایک ایک پاکستانی کے خون کا حساب لیا جائے گا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024