Sunday, July 20, 2025, 11:09 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

پی ٹی آئی وکیل کی کیس کی نقول فراہم کرنے کی درخواست منظور

by NWMNewsDesk
0 comment

سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کی سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات نے سائفر کیس کی سماعت کی جس دوران پی ٹی آئی کے وکیل نے سائفر کیس کی نقول فراہم کرنے کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

جج نے کہا کہ گواہوں کے بیانات ملزمان کو نوٹس جاری کرنے کے لیے کافی ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود اڈیالہ جیل میں قید ہیں، دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے ۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 4 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024