Thursday, November 21, 2024, 9:11 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سعودی وزارت صحت نے نیپا وائرس سے بچاؤ کا ضابطہ کار جاری کردیا

سعودی وزارت صحت نے نیپا وائرس سے بچاؤ کا ضابطہ کار جاری کردیا

بھارتی ریاست کیرالہ میں نیپا سے متعدد ہلاکتیں،700 سے زائد متاثر

by NWMNewsDesk
0 comment

سعودی وزارت صحت نے مملکت کے اسپتالوں اور مراکز صحت میں نیپا وائرس سے بچنے کے لیے ضابطہ کار جاری کردیا۔

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ ابھی تک سعودی عرب میں نیپا وائرس کے مریضوں کا انکشاف نہیں ہوا اور نہ ہی بھارت سے آئےکسی شخص میں نیپا وائرس کی کوئی اطلاع ملی ہے۔

خیال رہےکہ بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں مہلک وبائی وائرس نیپا سے اب تک متعدد افراد ہلاک جب کہ 700 سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔

کیرالا میں نیپا وائرس کی وجہ سے نظامِ زندگی شدید متاثر ہوا ہے،گزشتہ دنوں اسکولوں اور دفاترکو بند بھی کیا جاچکا ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024