Wednesday, October 22, 2025, 9:30 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان کا افغانستان پر علاقائی امن و استحکام کیلئے باہمی تعاون پر زور

پاکستان کا افغانستان پر علاقائی امن و استحکام کیلئے باہمی تعاون پر زور

چین میں نگران پاکستانی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے افغان قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی

by NWMNewsDesk
0 comment

چین میں نگران پاکستانی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے افغان قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے اجتماعی حکمت عملی اور باہمی تعاون پر زور دیا۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات چین کے خودمختار علاقے تبت میں ٹرانس ہمالیہ فورم اجلاس کی سائیڈلائن میں ہوئی۔

ملاقات میں جلیل عباس جیلانی نے افغانستان سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور علاقائی امن و استحکام کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اجتماعی حکمت عملی اور باہمی تعاون پر زور دیا۔

banner

یہ ملاقات ایسے وقت ہوئی ہے جب پاکستان میں غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024