Thursday, September 19, 2024, 11:57 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » افغان سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری بند کریں، ملا محمد یعقوب

افغان سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری بند کریں، ملا محمد یعقوب

افغان نہ ہوتے تو روس گوادر تک پہنچ جاتا، عباس ستنکزئی

by NWMNewsDesk
0 comment

قائم مقام وزیردفاع مُلا محمد یعقوب مجاہد نے افغان مہاجرین کو پاکستان سے ملک بدر کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ”غیر منصفانہ“ فیصلہ قرار دیا۔

ملا محمد یعقوب مجاہد نے کابل میں پولیس اکیڈمی کی 14ویں گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی نگراں حکومت کے 31 اکتوبر تک افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ”غیر منصفانہ“ فیصلہ قرار دیا ہے۔

ملا محمد یعقوب مجاہد نے کہا کہ اس فیصلے سے افغانستان اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات کو نقصان پہنچے گا، انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام ملک میں افغان مہاجرین کے خلاف پُرتشدد کارروائیاں بند کریں۔

انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے افغان سرمایہ کاروں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ سرمایہ کاری بند کریں اور اپنے اثاثے افغانستان کی خود کفالت کے لیے استعمال کریں۔

banner

کابل میں پولیس اکیڈمی کی 14ویں گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر خارجہ شیر محمد عباس نے پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کو اپنی سرزمین سے بے دخل کرنے کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ بین الاقوامی قوانین آداب کے خلاف ہے۔

انہوں نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ افغان باشندوں پر الزامات لگا کر دو طرفہ تعلقات کو نقصان نہ پہنچائیں، ہم نے اپنے سیکیورٹی اور معاشی مسائل حل کر لیے ہیں اور ہمارے پاس اس حوالے سے تجربہ ہے اور اگر پاکستان چاہے تو ہم ان کو مسائل کے حل کے لیے مشاورت فراہم کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024