119
اسرائیل حماس جنگ کے بعد خام تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں میں اب اضافہ شروع ہوگیا ہے۔
ایشیائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4.7 فیصد تک اضافہ ہوگیا جب کہ دوران ٹریڈنگ برطانوی خام تیل برینٹ خام تیل کی قیمت 86.65 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
اس کے علاوہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت88 ڈالر 39 سینٹ ہوگئی۔
