Thursday, November 21, 2024, 1:37 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایکس (ٹوئٹر) میں اب پوسٹس پر کمنٹس بھی ویریفائیڈ اکاؤنٹس تک محدود کرنا ممکن

ایکس (ٹوئٹر) میں اب پوسٹس پر کمنٹس بھی ویریفائیڈ اکاؤنٹس تک محدود کرنا ممکن

by NWMNewsDesk
0 comment

ایکس (ٹوئٹر) میں ایک ایسی تبدیلی کی گئی ہے جو ماہانہ فیس ادا نہ کرنے والے صارفین کے لیے کمنٹس کرنا بھی مشکل بنا دے گی۔

ایکس کے آفیشل اکاؤنٹ پر کی جانے والی ایک پوسٹ میں اعلان کیا گیا کہ اب آپ اپنی پوسٹس پر کمنٹس کو محض ویریفائیڈ اکاؤنٹس تک محدود کر سکتے ہیں۔

یہ نیا فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے، چاہے آپ کا اکاؤنٹ ویریفائیڈ ہو یا نہ ہو۔اس سے قبل کسی پوسٹ پر ریپلائی کرنے کے 3 آپشن تھے مگر وہ 4 ہوگئے ہیں۔

banner

خیال رہے کہ ایلون مسک نے اکتوبر 2022 میں ایکس کو خریدنے کے بعد ماہانہ سبسکرپشن پروگرام متعارف کرایا تھا اور بلیو ٹِک کو اس کا حصہ بنا دیا تھا۔

اب ایلون مسک کی زیرملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں پوسٹس پر کمنٹس بھی ماہانہ فیس سے مشروط کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024