Thursday, April 24, 2025, 2:52 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کینیڈا نے بھارت کے خلاف مزید 3 بڑے ممالک کی حمایت حاصل کرلی

کینیڈا نے بھارت کے خلاف مزید 3 بڑے ممالک کی حمایت حاصل کرلی

اردن، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ کا بھی کینیڈا کی حمایت کا اعلان

by NWMNewsDesk
0 comment

سکھ رہنما ہر دیپ سنگھ نجر کے قتل کے معاملے پر کینیڈا نے بھارت کے خلاف مزید 3 بڑے ممالک کی حمایت حاصل کرلی۔امریکہ کے بعد اردن، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ نے بھی کینیڈا کی حمایت کا اعلان کردیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق 6 اکتوبر کو کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے برطانوی ہم منصب رشی سوناک سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ قانون کی پاسداری تمام ممالک پر لاگو ہے۔ 8 اکتوبر کو کینیڈین وزیراعظم اورمتحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کے درمیان بھی ہر دیپ سنگھ نجر کے قتل کے معاملے پر گفتگو ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق 9 اکتوبر کو جسٹن ٹروڈو نے اردن کے فرمانروا عبداللہ بن الحسین کی بھی حمایت حاصل کرلی۔ اردن، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں نے بھارت کے خلاف قانونی کاروائی پر زور دیا ہے۔ شیخ محمد بن زاید نے قانون کی بالادستی اور شہریوں کے تحفظ پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024