Sunday, July 20, 2025, 8:49 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی تاحال جاری، 1100 سے زائد فلسطینی شہید،1200 صیہونی ہلاک

حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی تاحال جاری، 1100 سے زائد فلسطینی شہید،1200 صیہونی ہلاک

غزہ میں 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد لوگ بے گھر، 5000 سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہو چکے

by NWMNewsDesk
0 comment

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی پانچویں دن میں داخل ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں اب تک گیارہ سو سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں

خلیجی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے جنوبی شہر خان یونس پر فضائی حملہ کیا گیا جس میں 16 فلسطینی شہید ہوگئے۔

مقامی میڈیا کا بتانا ہےکہ اسرائیلی فضائیہ نے ال آغا اور ابو صاحب فیملیز کے گھروں پر بغیر کسی وارننگ کے بم گرائے جس کے نتیجے میں گھروں میں موجود 8 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

banner

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک ہزار 55 ہوگئی ہے جب کہ 5 ہزار سے زائد فلسطینی شہری زخمی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حماس سے جاری لڑائی میں اب تک 1200 افراد کی ہلاکت اور 2800 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیل نے فلسطین لبریشن آرگنائزیشن ( پی ایل او ) کی جانب سے خوراک اور طبی سامان غزہ پہنچانے کی درخواست رد کردی۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پی ایل او کے رہنما حسن الشیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے غزہ کی پٹی میں اپنے لوگوں کے لیے خوراک اور طبی سامان کے داخلے کی درخواست کی لیکن اسرائیل نے اس کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024