Friday, December 27, 2024, 11:00 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سیالکوٹ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے دہشت گرد حملے کے شواہد حاصل کرلیے، آئی جی پنجاب

سیالکوٹ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے دہشت گرد حملے کے شواہد حاصل کرلیے، آئی جی پنجاب

شاہد لطیف کلعدم تنظیم جیشِ محمد کا رکن تھا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

by NWMNewsDesk
0 comment

آئی جی پنجاب کہتے ہیں پٹھان کوٹ حملے میں بھارت کو مطلوب شاہد لطیف کی ہلاکت میں ملوث ملزمان پکڑے گئے ۔ دہشت گرد حملہ پاکستان سے باہر پلان کیا گیا،سیالکوٹ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے دہشت گردی حملے کے شواہد حاصل کرلیے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ یہ حملہ ایسی ایجنسی نے کیا جو دنیا کا امن خراب کرنے کے در پرہے۔ تمام ملزمان کی شناخت ہوگئی اور انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ان لوگوں کو بے نقاب کریں گے۔

آئی جی پنجاب عثمان انور نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے قصور، لاہور، سیالکوٹ اور دیگر اضلاع میں کام کیا،پہلا، دوسرا اور تیسرا شوٹر، قصور، پاکستان، لاہور اور سیالکوٹ سےگرفتار کیا۔

شاہد لطیف پر 3 روز قبل منڈیکی چوک سیالکوٹ کی ایک مسجد میں فجر کی نماز کے دوران نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی تھی۔

banner

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والا شاہد لطیف کلعدم تنظیم جیشِ محمد کا رکن تھا، جو پٹھان کوٹ میں بھارتی فضائیہ کے اڈے پر 2016 کے حملے کے ماسٹر مائنڈ تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024