Saturday, October 19, 2024, 3:42 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سلمان خان کی میگا ایکشن ’ٹائیگر3‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

سلمان خان کی میگا ایکشن ’ٹائیگر3‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اپنے کردار ’پٹھان‘ کے ساتھ خصوصی انٹری دیں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے مداح میگا ایکشن فلم ’ٹائیگر3‘ کی ریلیز کے منتظر ہیں تاکہ وہ اپنے محبوب اداکار کو ایکشن میں دیکھ سکیں۔

فلم کے ٹیزر میں دبنگ خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نے مداحوں کی بے تابی کو بڑھا دیا تھا اور فلم کا ٹریلر 16 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ’ٹائیگر 3‘ 12 نومبر اتوار کے روز پوری دنیا میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔

یش راج فلمز نے سلمان خان کی فلم کو دیوالی کے دن ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

banner

’ٹائیگر3‘ کو اپنے بزنس کیلئے 12 سے 19 نومبر تک چھٹیوں کے دن ملیں گے اور اس میں یہ بڑے ریکارڈ بناسکتی ہے۔

واضح رہے کہ منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اپنے کردار ’پٹھان‘ کے ساتھ خصوصی انٹری دیں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024