Saturday, September 21, 2024, 8:32 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سعودی ولی عہد کے ساتھ ملاقات بہت نتیجہ خیز رہی، انٹونی بلنکن

سعودی ولی عہد کے ساتھ ملاقات بہت نتیجہ خیز رہی، انٹونی بلنکن

اسرائیل کا شام کے شہر حلب پر طیاروں سے حملہ ،ائیر پورٹ رن وے ناکارہ بنادیا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات بہت نتیجہ خیز رہی۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے دوران مشرق وسطیٰ کے خاص دورے پر موجود امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے۔

ریاض میں انٹونٹی بلنکن نے شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بات چیت کے دوران حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان میتھیو ملر نے بتایا کہ ملاقات کے دوران بلنکن نے حماس کے حملوں کو روکنے، تمام یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنانے اور تنازع کو پھیلنے سے روکنے پر امریکا کی غیر متزلزل توجہ کو اجاگر کیا۔

banner

دوسری جانب اسرائیلی فورسز اور حماس کے درمیان لڑائی ہفتے کے روز بھی جاری رہی ۔۔ غزہ پر اسرائیلی بمباری سے مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 2329 ہوگئی ہے ۔ ہلاک شدگان میں 724 بچے اور 448 خواتین بھی شامل ہیں

ادھر حماس کے حملوں میں مزید 29 اسرائیلی ہلاک ہوئے۔ اسرائیل میں ہلاکتوں کی تعداد 1300 سے تجاوز کرگئی ہے، تھائی لینڈ کے مزید تین شہری بھی حماس کے حملوں میں مارے گئے۔

حماس کے خلاف زمینی کارروائی کے لئے اسرائیل نے شمالی غزہ کے شہریوں کو ایک بار پھر علاقے سے انخلاء اور جنوبی علاقے کی طرف منتقل ہونے کا الٹی میٹم دے رکھا ہے

اسرائیل نے لبنان کے ساتھ ساتھ شام کے شہر حلب پر بھی طیاروں سے بمباری کی ۔اسرائیلی فضائیہ نے ہفتے کو تعمیر نو کے بعد کھولا گیا رن وے ایک بار پھر تباہ کردیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024