Monday, June 9, 2025, 7:46 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » گیس کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زائد اضافے کا فیصلہ

گیس کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زائد اضافے کا فیصلہ

گیس سیکٹرکا گردشی قرضہ 2700 ارب روپے تک پہنچ گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

حکومت نے سردیوں سے قبل گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔

رواں مالی سال کے دوران گیس سیکٹر کےگردشی قرضے میں46 ارب روپے کے اضافے کا خدشہ ہے ،گردشی قرضے میں اضافے پر عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی تا ستمبرگیس کمپنیوں کے نقصان میں 46 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے اور گیس سیکٹرکا گردشی قرضہ 2700 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق اقتصادی جائزے سے قبل گیس کی قیمت 100 فیصد سے زائد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ سوئی گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے185 ارب روپے اور گھریلو صارفین کیلئے آرایل این جی کی قیمتیں نہ بڑھانے سے 21 ارب کا شارٹ فال ہوگا۔

banner

ذرائع کا کہنا ہےکہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر اقتصادی رابطہ کمیٹی کیلئے سمری تیار کرلی گئی ہے جو آئندہ ای سی سی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024