Monday, July 21, 2025, 10:21 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکا میں مالک مکان کا فلسطینی نژاد مسلم خاندان پر حملہ، 6 سالہ بچہ جاں بحق

امریکا میں مالک مکان کا فلسطینی نژاد مسلم خاندان پر حملہ، 6 سالہ بچہ جاں بحق

ملزم پر قتل اور نفرت پر مبنی جرائم کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، پولیس حکام

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی ریاست الینوائے میں ایک 71 سالہ شخص نے مسلمان ہونے کی وجہ سے چھ سالہ بچے کو قتل جبکہ اس کی والدہ کو زخمی کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوزف زوبا نامی ملزم نے ماں بیٹے کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے نشانہ بنایا جبکہ امریکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم پر قتل اور نفرت پر مبنی جرائم کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم میں ثابت ہوا ہے کہ مقتول بچے کو 26 بار چھریوں کے وار سے نشانہ بنایا گیا۔

banner

ملزم نے تفتیش کے دوران بتایا کہ اس نے ماں اور بچے کو اس لئے نشانہ بنایا کیونکہ وہ مسلمان تھے اور فلسطینی نژاد امریکی تھے۔

مقتول بچے کی پیدائش امریکا میں ہوئی تھی جبکہ اس کی والدہ اصل میں مغربی کنارے سے تعلق رکھتی ہے جو کہ 12 سال قبل امریکا منتقل ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024