Saturday, September 21, 2024, 7:02 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فرخ حبیب کپتان کے بعد ترین کو پیارے ہوگئے۔ 9 مئی کے واقعات کی مذمت ،استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

فرخ حبیب کپتان کے بعد ترین کو پیارے ہوگئے۔ 9 مئی کے واقعات کی مذمت ،استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

عمران خان نے پارٹی کارکنان کو فوج کے خلاف بھڑکایا، فرخ حبیب

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے بھی پارٹی سے راہیں جدا کرلیں ۔

فرخ حبیب 3ہفتے لاپتہ رہنے کے بعد لاہور میں پریس کانفرنس کے لئے منظر عام پر آئے اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی کے دفترمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرخ حبیب کاکہنا تھاکہ عمران خان نے عدم اعتماد کے بعد ہمیں چین سے بیٹھنے نہیں دیا،

پُرامن مزاحمت کے بجائے پُرتشدد مزاحمت کی راہ پر نوجوانوں کو ڈالا

banner

ان کا کہنا تھا کہ چیئر مین پی ٹی آئی نے لوگوں کے مائنڈز کو ہائی جیک کرکے جذبات کوبھڑکایا گیا، نفرت کوپروان چڑھایا، چیئرمین پی ٹی آئی نےذمےداری کا مظاہرہ نہیں کیا۔چیئرمین پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ لوگ ان کیلئے لڑیں، وہ گرفتاری نہیں دینا چاہتے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024