101
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ممبئی میں ہونے والے سیشن میں کرکٹ کو لاس اینجلس اولمپکس میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔
آرگنائزنگ کمیٹی نے اولمپک گیمز لاس اینجلس میں پانچ کھیلوں کو شامل کرنے کی تجویز دی، آئی او سی سیشن میں تجویز کو منظور کر لیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سیشن میں کرکٹ کے علاوہ بیس بال، سافٹ بال، فلیگ فٹبال، لاکروس اور اسکواش کو بھی اولمپک 2028 کا حصہ بنانے کی منظوری دی گئی۔
آئی او سی کے مطابق لاس اینجلس اولمپک گیمز 2028 میں کرکٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔
