بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا 2040 میں اپنا پہلا خلا باز چاند پر بھیجنے کا اعلان کردیا۔
ایکس پر پوسٹ میں بھارتی وزیراعظم نے بتایا کہ پہلا بھارتی شہری 2040 میں چاند پر قدم رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران بھارت نے خلائی شعبے میں کافی پیشرفت کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 2030 کی دہائی میں بھارت کا اسپیس اسٹیشن بھی قائم کیا جائے گا۔اس منصوبے کے تحت بھارت 2025 میں پہلی بار 3 خلا بازوں کو زمین کے مدار میں بھیجے گا۔
Reviewed the readiness of the Gaganyaan Mission and also reviewed other aspects relating to India’s space exploration efforts.
India’s strides in the space sector over the past few years have been commendable and we are building on them for more successes. This includes the… pic.twitter.com/8Fi6WAxpoc
— Narendra Modi (@narendramodi) October 17, 2023
انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی جانب سے 21 اکتوبر کو گگنیان مشن کے لیے کریو موڈیول متعارف کرایا جائے گا۔
انسانوں کو بھیجنے سے قبل اسرو کی جانب سے 20 ٹیسٹ کیے جائیں گے جبکہ 2024 میں ایک روبوٹ کو خلا تک لے جایا جائے گا۔