Monday, June 9, 2025, 9:18 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری، ہلاک فلسطینیوں کی تعداد 4000 سے تجاوز

اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری، ہلاک فلسطینیوں کی تعداد 4000 سے تجاوز

اسرائیل نے 203 شہریوں کو یرغمال بنانے کی تصدیق کردی

by NWMNewsDesk
0 comment

حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے دوران غزہ پر اسرائیلی فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 4ہزار 137 ہو گئی ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی لڑائی کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں مرنے والے فلسطینی شہریوں کی تعداد 4ہزار137 ہو گئی ہے، ہلاک شدگان میں ایک ہزار 524 بچے اور ایک ہزار 444 خواتین بھی شامل ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 13500 تک پہنچ چکی ہے۔

اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے غزہ میں ہزار سال پرانے گریک آرتھوڈوکس چرچ کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہاں پناہ لینے والے متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ چرچ کے کچھ حصے منہدم ہوگئے۔

banner

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے حماس اور حزب اللہ کے حملوں میں 2ہزار اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں،جبکہ 203شہریوں کو یرغمال بنایا گیا ہے

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024