100
امریکا میں بھارتی سفارتخانے کے باہر سکھ کمیونٹی نے احتجاج کرکے خالصتان تحریک کی حمایت میں نعرے بازی کی۔
امریکا کی مختلف ریاستوں سے آئے مرد و خواتین نے احتجاج میں شرکت کی
مظاہرین نے کہا کہ امریکا مودی سرکار پر بھارت میں سکھوں پر مظالم بند کیے جانے کا دباؤ ڈالے۔
احتجاج میں مظاہرین نے سکھوں کی آزاد ریاست خالصتان کی کھل کر حمایت کرنے اور کینیڈا میں قتل کیے جانے والے خالصتان رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے لواحقین کو انصاف دلوانے کا مطالبہ بھی کیا۔
