100
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی آر این اے کے مطابق تہران کی میٹرو میں پراسرار واقعے میں زخمی ہونے والی ایرانی نوعمر لڑکی چار ہفتوں تک کومے میں رہنے کے بعد چل بسی
ایران کے تحقیقاتی ادارے ٹرین میں گیراوند کے زخمی ہونے کی وجوہات تاحال معلوم کرنے میں ناکام رہے ہیں
گیراوند کی والدہ اور والد کے مطابق بلڈ پریشر ، گرنا یا شاید دونوں ان کی بیٹی کے زخمی ہونے کی وجہ بنے۔
دوسری جانب ایران کے انسانی حقوق کے کارکنان نے الزام لگایا ہے کہ گیراوند کو حجاب نہ اوڑھنے کی وجہ سے ٹرین سے دھکا دیا گیا تھا۔انہوں نے متاثرہ خاندان پر حکومتی دباؤ کا الزام لگاتے ہوئے اقوامِ متحدہ سےآزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
