Monday, July 21, 2025, 7:59 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ن لیگ اور ایم کیو ایم کا مل کر الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

ن لیگ اور ایم کیو ایم کا مل کر الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

آٹھ فروری 2024 کے عام انتخابات کیلئے پہلا انتخابی اتحاد بن گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان نے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں مل کر حصہ لینے کا اعلان کردیا۔

دونوں جماعتوں کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ایم کیوایم کے وفد نے قائد ن لیگ نوازشریف اور شہبازشریف سے ملاقات کی۔ جس میں ملکی ترقی کیلئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر اتفاق ہوا۔ ن لیگ اور ایم کیوایم نے 6 رکنی کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ یہ کمیٹی سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل پر جامع چارٹر تیار کرے گی۔

مشترکا اعلامیے کے مطابق ملک کو مسائل سے نکالنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔ کمیٹی دونوں جماعتوں کے اشتراک کیلئے تجاویز 10 روز میں پیش کرے گی۔

ملاقات کے بعد لیگی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کوئی ایک جماعت ملکی مسائل حل نہیں کرسکتی۔ قومی اتفاق رائے کیلئے ملکر چلنا ہوگا۔ انتخابات میں مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔

banner

اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کیلئے وسیع تر اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔ طے پایا کہ ایم کیوایم اور ن لیگ الیکشن میں ملکر حصہ لیں گے۔ ملک کے وسیع تر مفاد میں دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024