Sunday, December 22, 2024, 1:34 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » علی گڑھ کا نام بدل کر ’ہری گڑھ‘ رکھنے کی قرارداد منظور

علی گڑھ کا نام بدل کر ’ہری گڑھ‘ رکھنے کی قرارداد منظور

اگر ہری کے بچوں کو ہری گڑھ نہیں ملے گا تو کیا پاکستان کو ملے گا، رہنما بی جے پی

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی شہر علی گڑھ میں برسراقتدار بی جے پی کی حمایت والے میونسپل بورڈ نے علی گڑھ کا نام تبدیل کر کے ہری نگر کرنے کی قرارداد منظور کرلی ہے۔

قرار داد حتمی منظوری کے لیے ریاستی حکومت کے پاس جائے، جو پہلے بھی مسلمانوں سے منسوب متعدد شہروں کے نام بدل چکی ہے۔

بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے میئر پرشانت سنگھل کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ شہر کا نام بدلنے کی تجویز میونسپل بورڈ کے ایک بی جے پی رکن نے پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔

پرشانت سنگھل کا کہنا تھا کہ علی گڑھ کا نام ہری گڑھ کرنے کا مطالبہ کافی عرصے سے کیا جا رہا تھا۔ امید ہے بہت جلد یہ شہر ہری گڑھ کے نام سے جانا جائے گا۔

banner

علی گڑھ کا نام بدلنے کی مہم چلانے والے بی جے پی کے رہنما نیرج شرما کا کہنا تھا کہ ’ہری ایک تاریخی اور ہندو روایات سے وابستہ ہے، یہ شہر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بھی پہلے کا تھا، جب کہ یونیورسٹی 1920 میں قائم ہوئی، یونیورسٹی سے قبل ہری گڑھ اپنی تہذیبی وراثت پر کھڑا تھا، اگر ہری کے بچوں کو ہری گڑھ نہیں ملے گا تو کیا سعودی عرب، قزاقستان یا پاکستان کو ملے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024