Monday, June 9, 2025, 7:38 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برازیلن ٹی وی اسٹارسرجری کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

برازیلن ٹی وی اسٹارسرجری کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

ٹی وی اسٹار جسم کی زائد چربی کو کم کروانے کے لیے لائپوسکشن کروانے آئی تھیں

by NWMNewsDesk
0 comment

برازیلین ریئلیٹی ٹی وی اسٹار لوانا اینڈریڈ جسم سے چربی کم کروانے کی سرجری کے دوران ہلاک ہوگئیں۔

29 سالہ لوانا اینڈریڈ اپنے جسم کی زائد چربی کو کم کروانے کے لیے ساؤ پالو کے ایک اسپتال میں لائپوسکشن کروانے آئی تھیں۔

سرجری کے دوران ہی ٹی وی اسٹار لوانا اینڈریڈ کا دل بند ہوگیا جس کے بعد ڈاکٹرز نے سرجری وہیں روکی اور دل کے علاج کے لیے انہیں آئی سی یو متنقل کیا۔

آئی سی یو میں منتقل ہونے کے بعد ڈاکٹرز نے لوانا اینڈریڈ کے دل کا علاج شروع کیا لیکن بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہوسکیں اور اُن کی موت واقع ہوگئی۔

banner

میڈیا رپورٹس کے مطابق لوانا اینڈریڈ کو بیک وقت دل کے 4 دورے پڑے تھے جس کے نتیجے میں دل سے پھیپھڑوں تک خون پہنچانے والی شریانوں میں خون کے لوتھڑے جم گئے تھے اور اسی وجہ سے اُن کی موت ہوئی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024