برطانوی وزئر داخلہ سویلا بریورمین کو فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے مارچ سے متعلق بیان مہنگا پڑ گیا۔۔ عوام کے دباؤ پر وزیراعظم رشی سونک نے وزیر داخلہ سویلا بریورمین سے استعفی لے لیا
برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کابینہ میں اعلیٰ سطح پر رد و بدل کرتے ہوئے سویلا بریورمین کی جگہ جیمز کلیوری کو وزیر داخلہ مقرر کر دیا ہے ۔ سویلا بریورمین کا کہنا ہے کہ اپنے ملک کے لیے بطور وزیر داخلہ خدمات سر انجام دیکر بہت اچھا لگا، اپنی برطرفی کے حوالے سے مناسب وقت پر بات کروں گی۔
The Rt Hon @JamesCleverly MP has been appointed Secretary of State for the Home Department @ukhomeoffice pic.twitter.com/5evoQrZE5k
— UK Prime Minister (@10DowningStreet) November 13, 2023
اس کے علاوہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کی جانب سے سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو سیکرٹری آف اسٹیٹ تعینات کرنے کی بھی تصدیق کردی گئی ہے
ڈیوڈکیمرون کا کہنا ہے امید ہے کہ میرا تجربہ وزیراعظم کو خارجہ امور میں اہم چیلنجز سے نمٹنے میں مدد فراہم کرے گا، رشی سونک مضبوط اور قابل وزیر اعظم ہیں، ہمیں یوکرین جنگ اور مشرق وسطیٰ کے بحران سمیت متعدد بین الاقوامی چینلجز کا سامنا ہے۔
The Rt Hon @David_Cameron has been appointed Secretary of State for Foreign, Commonwealth and Development Affairs @FCDOGovUK pic.twitter.com/r9fL9dIgzs
— UK Prime Minister (@10DowningStreet) November 13, 2023
خیال رہے کہ سویلا بریورمین کو ملک میں فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے مارچ سے نمٹنے کی حکمت عملی سے متعلق بیان تنقید کا سامنا تھا اور وزیراعظم رشی سونک پر وزیر داخلہ سویلا بریورمین کو مستعفی کرنے کا دباؤ بھی تھا۔