106
یورپین چیمپئن شپ کے کوالیفائر میں کوسوو کی ٹیم نے فٹبال کے میچ میں اسرائیل کو شکست دیدی ہے ۔
یہ میچ 15 اکتوبر کو شیڈول تھا لیکن اسرائیل اور حماس کی جنگ کے باعث اسے ری شیڈول کیا گیا اور سات اکتوبر کے حملوں کے بعد یہ اسرائیلی فٹبال ٹیم کا پہلا میچ ہے ۔
کوسوو کی جیت میں سب سے اہم کردار ‘ میلوٹ رشیکاکا ‘ نے ادا کیا ، انہوں نے پہلے ہاف میں گول داغتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی جو کہ جیت کا سبب بنی ۔
