Sunday, June 8, 2025, 11:51 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » منی لانڈرنگ کیس: پرویز اور مونس الٰہی کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے

منی لانڈرنگ کیس: پرویز اور مونس الٰہی کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے

کک بیکس وصولی کیس میں مونس الٰہی کو اشتہاری قرار

by NWMNewsDesk
0 comment

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی کےخلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

وفاقی تحیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے تمام بینک اکاؤنٹ منجمد کردیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی اور پرویزالٰہی کے فیملی ممبران کے بینک اکاؤنٹ بھی فریز کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے لاہور نے مونس اور فیملی کے100سے زائد اکاؤنٹ منجمد کیے ہیں، ان بینک اکاؤنٹس میں مبینہ کرپشن اورمنی لانڈرنگ کا پیسہ جمع کرایا گیا۔

banner

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف آئی اے نے مونس کو عدالت سے اشتہاری قرار اور ان کے ریڈ وارنٹ جاری کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی کا ریڈ وارنٹ جاری کراکر انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا جائے گا۔

دوسری جانب لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی مبینہ کک بیکس وصولی کے معاملے میں مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024