Saturday, October 19, 2024, 7:26 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، نواز شریف کی کوئٹہ ملاقاتیں، سیاسی رہنما ن لیگ میں شامل

سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، نواز شریف کی کوئٹہ ملاقاتیں، سیاسی رہنما ن لیگ میں شامل

بلوچستان کی ترقی ہمیں ہمیشہ سے عزیز رہی ہے، نواز شریف

by NWMNewsDesk
0 comment

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کوئٹہ میں بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

ایک تقریب میں سابق وزیر اعلیٰ جمال کمال سمیت 30 سے زائد سیاسی شخصیات نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں کے 30 سے زائد سیاسی شخصیات نے ن لیگ میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔

ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں بلوچستان عوامی پارٹی ، بی این پی مینگل ، نیشنل پارٹی، تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے سابق ارکان پارلیمنٹ شامل ہیں۔

banner

بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبے کے سابق وزیراعلی جام کمال، سابق وزراء میر سلیم کھوسہ، نور محمد دمڑ، ربابہ بلیدی بھی ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والوں شامل ہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم ہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلے، سب کو ساتھ لے کر چلنے کی روایت پر آئندہ بھی چلیں گے، سب کے ساتھ تعاون کا رشتہ جوڑا تھا، اس رشتے کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

اس سے قبل صدر ن لیگ اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بلوچستان کی ترقی کا سفر آگے بڑھانے کے لئے کوئٹہ جا رہے ہیں، نواز شریف کا دورہ ہمارے عزم کا عکاس ہے، پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024