108
اسرائیل کی غزہ پر مسلسل جارحیت کے باعث وسطی امریکی ملک بلیز نے بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیے۔
خبررساں ادارے کے مطابق بلیز کی حکومت نے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سات اکتوبر کے بعد مستقل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کے حملے کے بعد بولیویا، کولمبیا، چلی اور ہونڈوراس پہلے ہی اس سے سفارتی تعلقات منقطع کر چکے ہیں۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیل کی فلسطین پر جارحیت جاری ہے اور اسرائیلی حملوں سے اب تک 11 ہزار 500 سے زائد فلسطینی قاتل ہوچکے ہیں۔
