Friday, September 20, 2024, 11:16 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چین میں کوئلہ کمپنی کی عمارت میں آتشزدگی، 26 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی

چین میں کوئلہ کمپنی کی عمارت میں آتشزدگی، 26 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی

چین میں کوئلہ کمپنی کی عمارت میں آتشزدگی سے 26 افراد ہلاک جبکہ 65 کو بچا لیا گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

شمالی چین میں کوئلہ کمپنی کی عمارت میں آگ لگ جانے سے کم از کم 26 افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے۔

آتش زدگی کا یہ واقعہ شمالی شانزی صوبے کے لیولیانگ شہر میں پیش آیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے بتایا کہ آگ کوئلہ کمپنی کی عمارت کے پانچویں منزل میں لگی۔ آگ سے کم از کم 26 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے جب کہ درجنوں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے

حکام نے بتایا کہ عمارت میں پھنسے ہوئے کم از کم 65 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔ آگ دفتر کے ایک کمرے سے شروع ہوئی جس نے پوری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024