63
جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش سمیت پانچ ممالک نے اسرائیل حماس جنگ کی تحقیقات کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے رجوع کر لیا۔
فلسطین کی صورتحال کی تحقیقات کا مطالبہ کرنے والے ممالک میں بولیویا، جبوتی اور مشرقی افریقی ملک Comoros شامل ہیں۔
جنوبی افریقہ کے صدر راما فوسا کا کہنا تھا کہ ہم نے شکایت اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے درج کرائی ہے۔ اسرائیل غزہ کی پٹی میں جنگی جرائم اور نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے جبکہ اسپتالوں اور انفرااسٹرکچر کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
جنوبی افریقی صدر کا کہنا ہے کہ ہزاروں فلسطینی جان سے جا چکے ہیں، یقین ہے کہ عالمی فوجداری عدالت اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کرے گی۔