Monday, July 21, 2025, 10:39 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جبری گمشدگی کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کا کیس، پاکستان کے وزیراعظم عدالت طلب

جبری گمشدگی کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کا کیس، پاکستان کے وزیراعظم عدالت طلب

55 لاپتہ بلوچ طلبا پیش کریں ورنہ نگراں وزیراعظم پیش ہوں، اسلام آباد ہائی کورٹ

by NWMNewsDesk
0 comment

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچ جبری گمشدگی کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کیس میں آئندہ سماعت پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو طلب کر لیا۔

عدالت نے کہا کہ کمیشن کی سفارشات کے مطابق 55 لاپتہ بلوچ طلبا پیش کریں ورنہ نگراں وزیراعظم پیش ہوں، عدالت نے بلوچ طلبا کی عدم بازیابی پر 29 نومبر کو نگران وزیراعظم کو طلب کر لیا۔

جسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس دیے کہ آج اس کیس کی 21ویں سماعت ہے، ہم نے وزیراعظم کو معاملہ بھیجا تھا، وزیراعظم کو خود احساس ہونا چاہیے تھا، ہم سمجھے وہ آکر کہیں گے یہ ہمارے بچے ہیں، اگر ان کے خلاف کوئی کرمنل کیس تھا تو رجسٹرڈ کرتے، آپ رپورٹ پڑھیں جو ہمیں پیش کی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم وزراء کمیٹی کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیراعظم کو نوٹس جاری کریں گے، نگران وزیر داخلہ اور نگران وزیر دفاع کو بھی طلب کریں گے، نگران وزیر برائے انسانی حقوق کو بھی بلائیں گے، یہ کام ایگزیکٹو کا تھا لیکن وہ کام عدالت کررہی ہے۔

banner

عدالت نے ریمارکس دیے کیا ہم یہ معاملہ اقوام متحدہ کو بھیجیں، کیا اپنے ملک کی بے عزتی کروائیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے وزیراعظم اور وزراء کو طلب نہ کرنے کی استدعا کی جس پر جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا اس میں ایسی کوئی بات نہیں، سب مذاق بنایا جا رہا ہے، اس سے بڑھ کر اور کیا توہین ہو گی اس ملک کے لوگوں کے ساتھ جب لوگ لاپتہ ہورہے ہیں۔

عدالت نے کہا اگلی سماعت پر نگران وزیر دفاع اور نگران وزیر داخلہ بھی پیش ہوں،کوئی فرق نہیں پڑتا ان کی پیشی سے، یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے کہ ان کو بلارہے ہیں، ہم اسلام آباد میں بیٹھ کربلوچستان کے حقوق کی بات کر رہے ہیں۔

جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا کہ سات دنوں کا وقت دیتا ہوں، گمشدگی کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کریں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024