برطانوی مارکیٹنگ کمپنی ری بوٹ کی جانب سے ایک تحقیق کی گئی جس میں برطانیہ کے شہزادہ ولیم نے ہالی وڈ کے معروف اداکاروں اور بزنس مین کو پیچھے چھوڑ دیا۔
یہ تحقیق 2023 کے دنیا بھر کے خوبصورت اور پرکشش ‘گنجے مردوں’ سے متعلق کی گئی جن کی شخصیت سمیت ان کی آواز، قد، بات چیت کا انداز، خوبصورت جلد، چہرے کے خدوخال اور دنیا بھر میں لوگوں کی ان میں دلچسپی کا تعین کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایجنسی نے اس سروے میں دیکھا کہ دنیا کے مقبول ترین ‘گنجے افراد’ کو لوگ گوگل پر کیسے سرچ کرتے ہیں، دنیا بھر میں دلکش اور پرکشش لفظ کے ساتھ سب سے زیادہ برطانوی شہزادہ ولیم کو تلاش کیا گیا۔
ادارے کی جانب سے 10 پرکشش گنجے مردوں کی فہرست جاری کی گئی جنہیں 10 میں سے پوائنٹس دیے گئے، ان میں شہزادہ ولیم پہلے نمبر پر رہے۔
شہزادہ ولیم کو 10 میں سے 9.88 پوائنٹس دیے گئے جن کے سر کا شائن فیکٹر 74 فیصد، چہرے کی خصوصیات میں 72 فیصد اور آواز کی کشش 9.91 پوائنٹس حاصل کیے۔
گزشتہ برس اس فہرست میں ارب پتی امریکی اداکار وِن ڈیزل پہلے نمبر پر تھے جنہیں اب شہزادہ ولیم نے مات دے دی۔
سروے کے مطابق دنیا کے پرکشش گنجے مردوں کی فہرست یہ رہی:
1) شہزادہ ولیم: 9.88
2) امریکی اداکار و پروڈیوسر وِن ڈیزل: 8.81
3) اداکار جیسن سٹیتھم: 8.51
4) امریکی اداکار سیموئل ایل جیکسن: 7.31
5) چیئرمین ایمازون جیف بیزوس: 7.12