Friday, October 18, 2024, 11:38 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان، ملک ریاض، شہزاد اکبر، زلفی بخاری اور فرح گوگی سمیت 29 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان، ملک ریاض، شہزاد اکبر، زلفی بخاری اور فرح گوگی سمیت 29 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

عدلیہ کی ہدایات پر7 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی گئی ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان سمیت ان کے دیگر 29 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی۔

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کا اجلاس ہوا جس میں نگران وزیرداخلہ سرفرازبگٹی، نگران وزیر مواصلات شاہد اشرف سمیت وزارت داخلہ اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں ای سی ایل سے متعلق مختلف نوعیت کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔

کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے 41 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے جس میں نیب کی سفارش پر 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت ان کے دیگر 29 افراد کو ای سی ایل پرڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کمیٹی نے شہزاد اکبر، ذلفی بخاری، فرح گوگی اور ملک ریاض کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔

banner

کمیٹی نے 13 مختلف نوعیت کے کیسز کو ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش بھی کی اور عدلیہ کی ہدایات پر7 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ نظرثانی کیلئے پیش کی گئی اپیلوں میں سے 3 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی گئی ہے۔

کابینہ ذیلی کمیٹی کی سفارشات حتمی منظوری کیلئے نگراں وفاقی کابینہ کو ارسال کی جائیں گی

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024