106
نیویارک میں حلال کھانے کا اسٹال لگانے والے کو ہراساں کرنے پر سابق امریکی صدر باراک اوباما کے مشیر اور امریکی محکمہ خارجہ کے سابق عہدیدار اسٹیورٹ سیلڈووٹز کو گرفتار کر لیا گیا۔
امریکی عہدیدار پر ہراسگی، نفرت انگیز جرم اور پیچھا کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، 64 سالہ اسٹیورٹ سیلڈووٹز سابق امریکی صدر اوباما کے مشیر رہ چکے ہیں۔
امریکی عہدیدار نے نیویارک سٹی میں حلال کھانے کا اسٹال لگانے والے شخص کو کئی بار ہراساں کیا، اسلام مخالف جملے بولے، دہشت گرد کہا اور کہا کہ غزہ میں ہزاروں فلسطینی بچوں کی اموات کافی نہیں ہیں۔
اسٹیورٹ سیلڈووٹز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں اسٹیورٹ کھل کر مسلمانوں سے اپنی نفرت کا اظہار کر رہے تھے
