Saturday, September 21, 2024, 10:16 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کینیا میں سیلاب نے تباہی مچادی؛ 70 افراد ہلاک اور 36 ہزار بے گھر

کینیا میں سیلاب نے تباہی مچادی؛ 70 افراد ہلاک اور 36 ہزار بے گھر

ادویہ، پینے کے پانی اور خوراک کی قلت کا سامنا

by NWMNewsDesk
0 comment

كينيا ميں مسلسل بارشوں سے پیدا ہونے والا سيلاب رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا اور 70 افراد کو بہا لے گیا۔

سیلابی ریلے میں کئی سڑکیں اور پل بھی تباہ ہوگئے جب کہ پانی کا تیز بہاؤ 70 افراد کو بھی بہا کر لے گیا جن کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم کسی کے بھی زندہ ملنے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔

سیلاب کے باعث 36 ہزار افراد بے گھر ہوگئے۔ متاثرین کے لیے امدادی کیمپ قائم کردیئے گئے تاہم کیمپوں میں ادویہ، پینے کے پانی اور خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔

محكمہ موسميات نے پیشن گوئی کی ہے کہ کینیا کے شمالی علاقوں میں بارشوں كا سلسلہ مزید کچھ روز تک جاری رہے گا۔ شہریوں سے بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی درخواست کی گئی ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024