Sunday, December 22, 2024, 11:23 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روس نے میٹا کے ترجمان اینڈی اسٹون کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کر دیا

روس نے میٹا کے ترجمان اینڈی اسٹون کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کر دیا

"میٹا کے ملازمین کے غیر قانونی اقدامات" کے خلاف مجرمانہ تحقیقات شروع کر دی ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹاس (ٹی اے ایس ایس) کا کہنا ہے کہ روس نے میٹا پلیٹ فارمز کے ترجمان اینڈی اسٹون کو غیر متعین اور نامعلوم الزامات پر مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔

روسی وزارتِ داخلہ نے اسٹون کے خلاف مجرمانہ تحقیقات شروع کر دی ہیں لیکن وزارت نے تفتیش یا الزامات کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

گذشتہ سال فروری میں یوکرین پر ماسکو کے حملے کے کچھ ہی دیر بعد میٹا کے اہم سوشل پلیٹ فارمز – فیس بک اور انسٹاگرام – دونوں پر روس میں پابندی لگا دی گئی تھی۔

مارچ 2022 میں روسی تحقیقاتی کمیٹی نے کہا اس نے “میٹا کے ملازمین کے غیر قانونی اقدامات” کے خلاف مجرمانہ تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اسٹون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے “اپنے پلیٹ فارمز پر روسی فوج کے خلاف تشدد کے مطالبات پر پابندی ختم کر دی” تھی اور اس طرح وہ انتہا پسندانہ سرگرمیوں پر اکسانے کا سبب بن رہے تھے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024