100
جنوبی افریقا میں پلاٹینم کی کان میں اندوہناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ گزشتہ روز جوہانسبرگ کے شمال مغرب میں واقع مضافاتی علاقے روسٹنبرگ کی کان میں اس وقت پیش آیا جب ملازمین اپنی شفٹ ختم کر رہے تھے۔
پلاٹینم کی کان کے آپریٹر کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت کان میں 86 مزدور کام کر رہے تھے، جن میں سے 11 کان کن ہلاک جبکہ 75 زخمی ہو گئے۔
زخمی مزدوروں کو 4 مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں جبکہ روسٹنبرگ کی تمام کانوں میں حادثے کے باعث کل (بدھ) تک کام معطل کر دیا گیا ہے۔
