Sunday, December 22, 2024, 8:53 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ کو جیل میں ڈال کر ہی ججوں پر حملے روک سکتے ہیں، اسٹیل

ٹرمپ کو جیل میں ڈال کر ہی ججوں پر حملے روک سکتے ہیں، اسٹیل

by NWMNewsDesk
0 comment

ری پبلکن نیشنل کمیٹی کے سابق سربراہ مائیکل اسٹیل نے کہا ہے کہ ججوں پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حملے روکنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ سابق صدر کو جیل میں ڈال دیا جائے۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ججوں پر حملے انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کرچکے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ حیرت ذدہ ہیں کہ سابق صدر کو اس حد تک گرنے کی اجازت کیسے دیدی گئی۔

مائیکل اسٹیل نے تسلیم کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو جیل میں ڈالنے سے ان کے حامی مشتعل ہوں گے مگر ان کا کہنا تھا کہ سن 2024 کے صدارتی امیدوار کا بہت زیادہ لحاظ کیا جاچکا، اب اسے روکنا ہوگا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024