111
اسرائیلی شہر یروشلم کی ایک مرکزی شاہراہ کے بس اسٹاپ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے جن میں سے 5 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
اسرائیلی فوج نے دونوں حملہ آوروں کو مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں حملہ آور شکل اور حلیے سے فلسطینی لگ رہے تھے۔ ایک سے M-16 اور دوسرے کے پاس سے پستول ملا ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے اور جلد پتا لگالیں کہ ان کا تعلق کس گروپ سے تھا۔
تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
