Thursday, November 21, 2024, 1:53 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » 190 ملین پاؤنڈکیس: نیب نے عمران اور بشریٰ بی بی کے خلاف ریفرنس دائر کردیا

190 ملین پاؤنڈکیس: نیب نے عمران اور بشریٰ بی بی کے خلاف ریفرنس دائر کردیا

فرح گوگی، شہزاد اکبر، ذلفی بخاری اور بیرسٹر ضیاء المصطفیٰ بھی نامزد

by NWMNewsDesk
0 comment

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔

نیب نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں ریفرنس دائر کیا جس میں دیگر ملزمان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر ریفرنس میں 8 ملزمان کے نام شامل ہیں جن میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، فرح گوگی، سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر، عمران خان کے قریبی ساتھی ذلفی بخاری اور بیرسٹر ضیاء المصطفیٰ شامل ہیں۔

نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل مظفر عباسی نے تفتیشی افسرمیاں عمر ندیم کے ہمراہ ریفرنس دائرکیا جس کی احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔

banner

واضح رہےکہ اڈیالہ جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نیب نے اس کیس میں بھی گرفتار کر رکھا ہے اور وفاقی کابینہ نے سائفر سمیت دیگر کرپشن کیسز کے جیل ٹرائل کی منظوری دے دی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024