Saturday, October 19, 2024, 3:31 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » شہزادہ ہیری : سیکیورٹی سہولیات واپس لینے کے مقدمے کی سماعت

شہزادہ ہیری : سیکیورٹی سہولیات واپس لینے کے مقدمے کی سماعت

پولیس افسروں کو نجی محافظ کے طور پر امیر لوگوں کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی : حکومتی وکیل

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ کے شہزادہ ہیری نے ان سے سیکیورٹی کی سہولیات واپس لینے کے فیصلے کو چینج کیا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ جب وہ واپس اپنے گھر واپس آتے ہیں تو چاہتے ہیں ان کی سیکیورٹی کی سہولیات انہیں فراہم رہیں۔

حکومتی وکیل نے دلائل دیے کہ پولیس افسروں کو نجی محافظ کے طور پر امیر لوگوں کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

تاہم منگل کو ہونے والی عدالتی سماعت کے حوالے سے واضح نہیں ہے کہ وہ عدالت میں خود آئیں گے یا نہیں۔ اس سے قبل شہزادہ ہیری ججوں کوقائل نہیں کر سکے تھے کہ انہیں نجی طور پر لندن پولیس کو ادائیگی کی سہولت فراہم رہنی چاہیے۔

ہیری شاہ چارلس سوم کے سب سے چھوٹے بیٹے ہیں۔ وہ خود کو، اپنی اہلیہ جو میگھن مارکل کو جو کہ ایک سابقہ اداکار ہیں اور دونوں بچوں کو امریکہ سے واپس برطانیہ آتے ہوئے محفوظ نہیں سمجھتے ہیں۔

banner

شہزادہ ہیری برطانوی پریس کو اپنے اور اپنے خاندان کے لیے خطرناک سمجھتے ہیں کہ یہ ان کی نجی زندگی میں کی کھوج میں لگا رہتا ہے۔ 39 سالہ شہزادے نے برطانوی حکومت کے اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا ہے جو ان سے حفاظتی سہولیات واپس لینے کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے شہزادہ ہیری 2020 سے برطانیہ چھوڑ کر امریکہ منتقل ہو چکے ہیں۔ برطانیہ چھوڑنے کی وجہ یہاں کے نسل پرستانہ حالات اور پریس کا رویہ بھی تھا۔

شہزادہ ہیری نے عدالتی بینچ میں آنجہانی ملکہ الزبتھ کے اسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری کو شامل کیے جانے پربھی اعتراض کیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024