Friday, October 18, 2024, 4:29 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چین کا افغان طالبان پر تمام ممالک خاص کر پڑوسیوں سے تعلقات ٹھیک کرنے پر زور

چین کا افغان طالبان پر تمام ممالک خاص کر پڑوسیوں سے تعلقات ٹھیک کرنے پر زور

افغانستان کو بین الاقوامی برادری سے خارج نہیں کرنا چاہیے: ترجمان چینی وزارت خارجہ

by NWMNewsDesk
0 comment

چین نے افغانستان کی طالبان حکومت پر زور دیا ہےکہ وہ تمام ممالک خاص کر پڑوسیوں سے تعلقات ٹھیک اور دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کریں۔

ایک بیان میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے طالبان حکومت کو دنیا میں تسلیم کرانےکے لیے سیاسی اصلاحات، سکیورٹی اور ہمسایہ ملکوں سے تعلقات میں بہتری کو ضروری قرار دیا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ افغانستان کو بین الاقوامی برادری سے خارج نہیں کرنا چاہیے۔

ترجمان نے امید ظاہر کی ہےکہ افغانستان میں جامع سیاسی ڈھانچہ، معتدل اور مستحکم ملکی و خارجہ پالیسی تشکیل دی جائےگی۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024