Wednesday, November 13, 2024, 11:54 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اعداد و شمار کے باوجود برطانوی حکومت اسلاموفوبیا کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں: ناز شاہ

اعداد و شمار کے باوجود برطانوی حکومت اسلاموفوبیا کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں: ناز شاہ

مسلمان برطانیہ میں اپنے بچوں کے مستقبل کے حوالے سے پریشان ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانوی پارلیمنٹ میں اسلاموفوبیا پر بحث کے دوران خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمان ناز شاہ نےکہا ہے کہ اسلاموفوبیا بڑھنے کے سبب برطانوی مسلمان ملک چھوڑنے سے متعلق سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

اپنے خطاب میں برٹش پاکستانی رکن نازشاہ نے مزید کہا کہ مسلمان برطانیہ میں اپنے بچوں کے مستقبل کے حوالے سے پریشان ہیں، برطانیہ چھوڑنے کی استطاعت رکھنے والے ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اعداد و شمار مسلمانوں پر حملوں کے گواہ ہیں مگر حکومت اسلاموفوبیا کو تسلیم کرنے کو بھی تیار نہیں۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے مطالبہ کیا کہ حکومت اسلاموفوبیا سےمتعلق آل پارٹیز پارلیمنٹری گروپ کی تجویز کردہ تعریف اپنائے۔

banner

ٹوری رکن پارلیمنٹ رحمان چشتی نے اپنے خطاب میں مطالبہ کیا کہ حکومت اسلاموفوبیا کا جائزہ لینے کیلئے انڈیپینڈنٹ ایڈوائزر مقرر کرے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024