111
پاکستان کے سب سے بڑے ساحلی شہر کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث مرکزی ملزم اور اس کے بھائی گرفتار کو گرفتار کرلیا ہے اور فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق زمین کے تنازع پرفائرنگ ہوئی ہے۔
دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کا کہنا ہے کہ مچھرکالونی میں الیکشن آفس پر فائرنگ سے ہمارے کارکن نشانہ بنے ۔
