47
پاکستان کے سیاحتی شہر ایبٹ آباد میں گیس بھرجانے سے ماں اپنے چار بچوں سمیت جاں بحق جبکہ والد بے ہوش ہوگیا۔
ایبٹ آباد تھانہ نواں شہرکی حدود کھولے چوناکاری میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، کمرےمیں گیس بھرجانے سے ایک ہی خاندان کےپانچ افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونےوالوں میں ماں اورچاربچےشامل ہیں۔
پولیس کےمطابق کمرے میں گیس کاہیٹرجلاکرسوگئےتھےجس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا، پولیس نےتمام نعشیں ایوب ٹیچنگ اسپتال منتقل کی جہاں ڈاکٹروں نے پانچ افراد کی موت کی تصدیق کر دی، جس کے بعد تمام نعشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا۔